خیبر: (دنیا نیوز) قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی سابق کپتان شاہد آفریدی کی دوسری بیٹی کے ساتھ منگنی کی خوشی میں بھائی اور کزن نے ہوائی فائرنگ کی۔ چند دنوں میں منگنی کی باقاعدہ تقریب بھی ہو گی۔
Brothers and cousins of #Pakistani cricketer #ShaheenShahAfridi resorting to festive fire to celebrate #ShaheenShah reported engagement with the daughter of #Pakistan s team former captain #ShahidAfridi in Landikotal. Police has taken no action against them for violating law. pic.twitter.com/YBZHms8NjJ
— Tribal News Network (@TNNEnglish) March 9, 2021
یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر خبریں گردش کر رہی تھیں کہ قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی کی فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی سے نسبت طے پا گئی۔ دونوں خاندانوں کی باہمی رضا مندی کے بعد وہ شاہین کی شاہد آفریدی کی بیٹی سے منگنی طے پانے کی خبروں کی وضاحت کرنا چاہتے ہیں۔
ان خبروں کے بعد شاہین شاہ آفریدی کے والد ایاز خان نے دعویٰ کیا ہے کہ شاہین آفریدی کیلئے شاہد آفریدی کی بیٹی کا رشتہ مانگا ہے اور ان کے خاندان نے رشتہ دینے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ شاہدآفریدی کی بیٹی کے ساتھ منگنی کی رسم جلد طے پا جائے گی۔ شاہدآفریدی کے خاندان سے دیرینہ تعلقات ہیں۔
خبروں پر رد عمل دیتے ہوئے شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی کے خاندان نے ان کی بیٹی کا رشتہ مانگنے کیلئے ان سے رابطہ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: شاہین کے خاندان نے میری بیٹی کے رشتے کیلئے رابطہ کیا تھا، شاہد آفریدی کی تصدیق
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں شاہد خان آفریدی کا کہنا تھا کہ اس رشتے کے حوالے سے دونوں خاندانوں کا آپس میں رابطہ ہے۔ جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں، اگر اللہ تعالیٰ کی منشا شامل رہی تو یہ رشتہ ضرور ہوگا۔ میں شاہین شاہ آفریدی کی کرکٹ اور زندگی کے میدان میں مزید کامیابیوں کیلئے دعاگو ہوں۔
Shaheen s family approached my family for my daughter. Both families are in touch, matches are made in heaven, if Allah wills this match will be made too. My prayers are with Shaheen for his continued success on and off the field.
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) March 7, 2021
دوسری جانب شاہین شاہ آفریدی نے بھی شاہد آفریدی کے ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا ہے کہ الحمد للہ۔
Alhumdulillah. Thanks Lala for your prayers. May Allah SWT make things easier for everyone. You are the pride of entire nation. https://t.co/xfQYnb0ONZ
— Shaheen Shah Afridi (@iShaheenAfridi) March 7, 2021
شاہین شاہ آفریدی نے ٹویٹ میں شاہد آفریدی کا دعاگو ہونے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میری اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہم سب کیلئے آسانیاں پیدا کرے۔ آپ پوری قوم کا فخر ہیں۔