لاہور: (دنیا نیوز) پی ایس ایل فائیو کے انتیسویں میچ میں لاہور قلندرز کے خلاف ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 187 رنز کا ہدف دیا، قبل ازیں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر ملتان سلطان کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
کرونا وائرس سے متاثرہ سپر لیگ کے سپر مقابلے، آج لاہور میں میزبان قلندرز اور ملتان سلطانز کے مابین مقابلہ سجا ہے، دونوں ٹیمیں بھرپور ایکشن کا عزم لئے 2 بجے میدان میں اتریں۔ کرونا کے سبب تماشائی میدان میں موجود نہیں ہیں۔
لاہور قلندرز کے باولرز نے میچ کے شروع میں ہی اچھے کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سلطانز کے اوپنرز کو پویلین کی راہ دکھا دی، ایم ایم علی 1 اور ذیشان اشرف محض 2 رنز بنا سکے۔ انہیں بالترتیب شاہین شاہ آفریدی اور محمد حفیظ نے آوٹ کیا۔ ان کے بعد شان مسعود اور بوپارہ نے ٹیم کی پوزیشن قدرے مستحکم کی اور چھٹے اوور کے اختتام تک 4 چوکوں کی مدد سے سکور 36 تک پہنچا دیا۔
واضح رہے کہ سیمی فائنل میں پہنچنے کے ٹارگٹ کے سبب میچز اپنی اہمیت کی وجہ سے توجہ کا مرکز ہیں۔ آج کے میچز کے بعد سیمی فائنلسٹ ٹیمیں" فائنل "ہو جائیں گی۔