پی ایس ایل: آج دوسرا میچ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان ہو گا

Last Updated On 08 March,2020 03:04 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پی ایس ایل میں آج کا دوسرا میچ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان ہو گا، زندہ دلان کے شہریوں کی ٹیم شاندار کم بیک سے ایونٹ دلچسپ ہو گیا۔

لیگ کا 23واں میچ زندہ دلان کے شہر میں شیڈول، قذافی اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، میچ شام سات بجے ہی شروع ہو گا، دونوں ٹیموں نے تیاریاں مکمل کر لیں۔

لاہور کی ٹیم نے دفاعی چیمپئن کے خلاف سب سے زیادہ 209 رنز بنانے اور اسے ہی سب سے کم ٹوٹل 98 رنز تک محدود کر کے خاص اہمیت حاصل کر لی۔

بیٹنگ میں محمد حفیظ بین ڈنک کو بابر اعظم اور ایلکس ہیلز کا چیلنج درپیش ہے جبکہ بولنگ میں شاہین آفریدی اور سمت پٹیل کا محمد عامر اور کرس جورڈن سے جوڑ پڑے گا۔

آج سنڈے کے دن کرکٹ کا فیورٹ موسم ہے۔ آج زور کا جوڑ ہو گا اور رش بھی کھڑکی توڑ ہو گا۔