پی ایس ایل 2020ء: افتتاحی تقریب کی میزبانی کرنیوالا نوجوان کون ہے؟ پتا چل گیا

Last Updated On 20 February,2020 09:49 pm

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن میں ایک نوجوان نے اپنے انوکھے انداز سے شائقین کرکٹ کو اپنی جانب متوجہ کیا ہے۔ کوئی اس کی تعریف کر رہا ہے تو کئی لوگ اس کی پرفارمنس کو سخت تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر پی ایس ایل فائیو کی تقریب رونمائی کی میزبانی کرنے والے نوجوان کے بارے میں دلچسپ تبصرے اور جملے پڑھنے کو مل رہے ہیں۔ ایک خاتون صارف نے پنجابی میں لکھا کہ ‘’اینہاں نے سوچیا کہ جے اینتھم برداشت کرسکدی اے قوم تے فیر اے نمونہ وی سہہ لے گی’’۔

ایک دوسرے سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ اس نمونے میزبان نے پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کا ستیاناس کر دیا ہے۔

ایک اور خاتون صارف نے اپنی ٹویٹ میں پوچھا کہ مجھے بتایا جائے کہ رات کو دھوپ سے بچنے کیلئے عینک کون لگاتا ہے۔

پی ایس ایل فائیو کے میزبان کی بات کی جائے تو انسٹاگرام پر لگے اس کے اکاؤنٹ کے مطابق اس کا نام احمد گوڈیل ہے۔ اس نوجوان نے اپنی پروفائل میں خود کو ایکٹر ماڈل، ریڈیو اور ویڈیو جوکی بتایا ہے۔

احمد گوڈیل کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اس کے ہزاروں فالورز بھی ہیں۔