کوئٹہ کو جیت پر مبارکباد، آئندہ پوری سپر لیگ پاکستان میں ہوگی: وزیراعظم

Last Updated On 19 March,2019 03:24 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شاندار جیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا گلیڈی ایٹرز کے مینجر، ویوین رچرڈ بھی مبارکباد کے مستحق ہیں۔

عمران خان نے پاکستان کرکٹ بورڈ، سکیورٹی فورسز کو پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی اور کہا انشااللہ آئندہ پورا پی ایس ایل پاکستان میں ہوگا۔

یاد رہے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے فائنل میں پشاور زلمی کو 8 وکٹ سے ہرا کر ٹائٹل جیت لیا۔ سرفراز الیون نے 139 رنز کا ہدف 2 وکٹوں پر عبور کیا۔ اِن فارم احمد شہزاد نے ایک اور ہاف سنچری بناتے ہوئے 58 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔ شین واٹسن ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی، حسن علی بیسٹ بولر جبکہ لیوک رونکی نمبر ون وکٹ کیپر قرار پائے۔

کپتان سرفراز احمد نے غیر ملکیوں اور سر ویوون رچرڈ نے پی ایس ایل فور کی کامیابی پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔ ساتھ ہی پاکستان میں موجود شاندار کرکٹ ٹیلنٹ پر ناز کیا۔