آئی سی سی قوانین کی خلاف ورزی، ویرات کوہلی کو جرمانہ

Last Updated On 24 June,2019 12:13 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے قوانین کی خلاف ورزی پر انڈین ٹیم کے کپتان کو جرمانہ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انڈین کپتان کو یہ جرمانہ ہفتے کے روز ساؤتھ ہیمٹن میں افغانستان کیخلاف ہونے والے میچ میں کیا گیا۔ آئی سی سی قوانین کے مطابق ویرات کوہلی نے انٹرنیشنل میچ کے دوران حد سے زیادہ اپیل کی جو کہ آرٹیکل 2.1 کی خلاف ورزی گردانی گئی۔ قوانین کے مطابق انھیں میچ کا 25 فیصد جرمانہ کیا گیا۔

خیال رہے کہ یہ واقعہ افغانستان کے خلاف میچ کے 29ویں اوور میں پیش آیا جب انڈین کپتان ویرات کوہلی ایل بی ڈبلیو اپیل کیلئے جارحانہ انداز میں ایمپائر علیم ڈار کی جانب بڑھے تھے۔