'92 کے ورلڈ کپ کی نشانیاں ختم' سوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ تبصرے

Last Updated On 17 June,2019 03:58 pm

لاہور: (دنیا نیوز) بانوے کے ورلڈ کپ کی نشانیاں ختم، سرفراز احمد کچھ دیر بعد قوم سے خطاب کریں گے۔ شاہینوں کی بھارت کے ہاتھوں عبرتناک شکست پر سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرےشروع ہو گئے۔

شاہینوں کی بھارت کے ہاتھوں عبرتناک ہار پر سوشل میڈیا صارفین نے پاکستانی کھلاڑیوں کی خوب درگت بنائی۔ ایک صارف نے میچ کے دوران پاکستانی کپتان کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔ حقیقت اورتوقعات کے بارے میں فرق بتاتے ہوئے سرفراز کی تصاویر شئیر کر ڈالیں۔

ایک صارف نے میچ کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ "بے شک بدترین شکست سے بارش بہتر ہے۔ ایک نے پاکستانی ٹیم کی تصویر پر لکھا کہ "اے پتر وکٹاں تے نئیں ٹکدے"۔

92 کے ورلڈ کپ کی نشانیاں ختم، شعیب ملک نے سینچری سو رنز سے مس کردی۔ سرفرازکچھ دیر بعد قوم سے خطاب کریں گے۔ سوشل میڈیا پر صارفین نے گرین شرٹس پر خوب تنقید کے نشتر برسائے۔

ایک صارف نے امام الحق کی کارگردی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے پوسٹ کی کہ اوپنرپھر بھی امام الحق سے بہتر ہے۔ ایک نے فخرزمان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے تصویرشئیرکی جس میں بھارتی کھلاڑی گرِے ہوئے سکے کا پوچھ کر پاکستانی کھلاڑی کو آؤٹ کرواتا دکھائی دیتا ہے۔