وزیراعظم عمران خان کا فتح کیلئے ٹیم کو بے باکی سے کھیلنے کا مشورہ

Last Updated On 16 June,2019 08:45 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے آج کے میچ کے حوالے سے کہا ہے کہ ہار کا خوف منفی اور دفاعی حکمت عملی اپنانے پر مجبور کرتا ہے،اسی لئے کپتان ہار کا خوف ذہن سے نکال دیں۔ انھوں نے کہا کہ آج سرفراز احمد کو اپنے بے باک انداز کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان نے پاک بھارت ٹاکرے پر اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ حاضر دماغی آج کے میچ کا فیصلہ کرے گی، آج کے میچ میں دونوں ٹیمیں بڑے دماغی دباؤ میں کھیلیں گی۔

انھوں نے کہا کہ ہم خوش قسمت ہیں کہ سرفراز احمدکی صورت میں ہمیں ایک بے باک کپتان ملا ہے، سنیل گواسکر سے متفق ہوں کامیابی کا تناسب60 فیصد دماغ اور40 فیصد ٹیلنٹ پر ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جب کرکٹ چھوڑی تب اندازہ ہوا کہ کامیابی کا تناسب50 فیصد ٹیلنٹ اور50 فیصد دماغ پر ہے۔ تاہم جب کر کٹ کھیلی اس وقت خیال تھا کہ کامیابی کا انحصار 70فیصد ٹیلنٹ اور 30فیصددماغ پر ہوتا ہے۔