سوشل میڈیا پر حسن علی کا مذاق، ثانیہ مرزا دفاع میں سامنے آگئیں

Last Updated On 03 June,2019 03:12 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے باؤلر حسن علی نے کہا تھا کہ پیزا جنک فوڈ نہیں ہوتا، اس کے بعد سوشل میڈیا صارفین ان کے بیان کا مذاق اڑانے لگے ہیں۔

ورلڈ کپ 2019ء کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے بعد کرکٹ شائقین قومی ٹیم کے کھلاڑیوں پر اپنا غصہ نکال رہے ہیں۔ کپتان سرفراز احمد کے خلاف تو سابق کرکٹروں نے محاذ کھول رکھا ہے۔

اسی دوران حسن علی کے ایک بیان کا سوشل میڈیا پر مذاق بن رہا ہے۔ دراصل انہوں نے کہا تھا پیزا جنک فوڈ نہیں ہوتا۔ اس کے بعد سوشل میڈیا صارفین ان کے بیان کا مذاق اڑانے لگے ہیں۔

قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اور مایہ ناز ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اس صورتحال میں حسن علی کے دفاع میں میدان میں آئیں اور کہا کہ حسن علی درست کہہ رہے ہیں، پیزا طویل اور مشکل میچوں کے بعد ریکوری کے لئے اچھا ہوتا ہے لیکن چیز والا پیزا نہیں بلکہ سبزیوں والا کاربوہائیڈریٹ ریکوری کے لئے ضروری اور اچھا ہوتا ہے۔

 

خیال رہے کہ بڑے بڑے فٹبال کھلاڑی بھی میچ کے بعد پیزا کھاتے ہیں، اس سے وہ صحیح سے ریکور کرتے ہیں اور ان کی طاقت جلد واپس آتی ہے۔

یاد رہے کہ ورلڈ کپ 2019ء میں پاکستان کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ پاکستانی ٹیم ویسٹ انڈیز کیخلاف اپنا پہلا مقابلہ بہت بری طرح ہار گئی تھی۔ ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے محض 105 رن بنائے اور پھر ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے یہ سکور تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس شکست کے بعد پاکستانی ٹیم کی ہر طرف سے مخالفت ہو رہی ہے۔