پی ایس ایل فور، لاہور میں شیڈول میچز کراچی منتقل کر دیئے گئے

Last Updated On 03 March,2019 02:49 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پی ایس ایل فور کے لاہور میں ہونے والے میچز کراچی منتقل کر دیئے گئے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے یہ فیصلہ پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں کیا ہے. کراچی میں سٹرکیں اور سٹیڈیم کو خوبصورت بنانے کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو گئیں۔

کراچی میں پی ایس ایل کا میلہ سجنے کو تیار ہے، پاکستان اور بھارت میں کشیدگی کے سبب لاہور میں ہونے والے میچ بھی کراچی منتقل کر دیئے گئے ہیں۔ لاہور میں 3 میچز کھیلے جانے تھے اب پاکستان میں ہونے والے تمام 8 میچز کراچی نیشنل سٹیڈیم میں ہوں گے اور پاکستان سپر لیگ کا فائنل 17 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

اس حوالے سے وزیراعلی سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی میں پی ایس ایل میچز کیلئے ہماری تیاری مکمل ہے، 2 سال پہلے ایک میچ مانگا تھا اب تو سارے میچز کراچی آ رہے ہیں، پی ایس ایل میچز میں میڈیا سمیت سب سے تعاون کا طلبگار ہوں۔