پی ایس ایل: 2 میچز شیڈول، پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ آج مدمقابل

Last Updated On 01 March,2019 03:33 pm

دبئی: (دنیا نیوز) پی ایس ایل میں آج بھی 2 میچ کھیلے جائیں گے، پشاور زلمی کا ٹاکرا اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہوگا جبکہ ملتان سلطانز کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میدان میں اترے گی۔

سپر لیگ کے محاذ میں 6 ٹیموں میں ٹرافی جیتنے کی جنگ جاری ہے، دبئی میں آج بھی دو میچ شیڈول ہیں، پشاور زلمی کا آج پھر امتحان ہے، ڈیرن سیمی الیون کا شام ساڑھے چار بجے اسلام آباد یونائیٹڈ سے ٹاکرا ہوگا۔ سپر لیگ چار کے پہلے مرحلے میں دفاعی چیمپئن یونائیٹڈ نے زلمی کو 12 رنز سے ہرایا تھا۔

رات 9 بجے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ملتان سلطانز کا چیلنج درپیش ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے پہلے مقابلے میں سرفراز کے گلیڈی ایٹرز شعیب ملک کے سلطانز کے خلاف 8 وکٹوں سے کامیاب رہے تھے۔