پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع

Last Updated On 26 March,2018 08:34 pm

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کے ٹکٹس کی آن لائن فروخت شروع ہوگئی ہے۔ نیشنل سٹیڈیم میں میچ دیکھنے کے لیے ہر شہری کے پاس تین چانسز ہیں۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے کراچی آرہی ہے۔  یکم اپریل سے شروع ہونے والی سیریز کے لیے ٹکٹس کی فروخت شروع ہوگئی ہے۔

نجی کورئیر کمپنی کی ویب سائٹ پر ٹکٹس خریدے جاسکتے ہیں۔ کورئیرز انتظامیہ کے مطابق ٹکٹوں کی قیمت پانچ سو، ایک ہزار، دو ہزار اور پانچ ہزار روپے ہے۔ کرکٹ شائقین کے لیے خوشی کی خبر یہ ہے کہ پی ایس ایل کے مہنگے ٹکٹس کے بعد اب پی سی بی نے ٹکٹس کی قیمت کم کردی ہے۔