کراچی: (دنیا نیوز) سندھ کابینہ نے تمام پلاسٹک بیگز پر پابندی عائد کردی، اب پلاسٹک بیگ کے کاروبار اور خریداری پر پابندی ہوگی۔
کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے لیے گئے۔
اجلاس کے دوران سندھ کابینہ نے تمام پلاسٹک بیگ پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ لیا، ان پلاسٹک بیگز میں شاپنگ بیگ، پلاسٹک کیریئر بیگ بھی شامل ہیں۔
سندھ حکومت نے پابندی لگانے کےلیے سندھ پروہیبیشن آف نان ڈی گریڈ ایبل پلاسٹک پروڈکٹس رولز 2024 میں ترمیم کی منظوری دی۔