اسلام آباد: (دنیا نیوز) کاروبار، تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے سے متعلق اہم فیصلہ، وفاقی حکومت نے آسان کاروبار بل 2025 تیار کر لیا۔
بورڈ آف انویسٹمنٹ کی جانب سے چیف سیکرٹری پنجاب کو خط لکھ دیا گیا جس میں آسان کاروبار بل 2025 پر اپنی تجاویز مانگ لی گئی ہیں۔
دستاویزات کے مطابق موجودہ ریگولیٹری نظام میں اصلاحات لانے کی تیاریاں شروع ہو گئیں، کاروبار، تجارت اور سرمایہ کاری میں پیچیدہ اور مشکل ریگولیٹری شرائط کو ختم کیا جائے گا۔
دستاویزات کے مطابق آسان کاروبار ٹیکنیکل یونٹ قائم ہوگا، پاکستان ریگولیٹری رجسٹری قائم کی جائے گی، پاکستان بزنس پورٹل قائم کیا جائے گا، آسان کاروبار گورننگ کونسل قائم کیا جائے گا۔