سٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان، 100 انڈیکس منفی زون میں بند

Published On 21 March,2025 11:25 am

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران ملا جلا رجحان رہا۔

کاروبار ہفتے کے آخری روز کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا تاہم دن بھر اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا اور کاروبار کا اختتام منفی زون میں ہوا۔

ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس ایک لاکھ 19 ہزار 405 پوائنٹس پر بھی گیا تاہم کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس میں کمی دیکھنے میں آئی۔

کاروبار کے اختتام پاکستان سٹاک مارکیٹ کے ہنڈرڈ انڈیکس میں 327 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد انڈیکس  ایک لاکھ 18 ہزار 442 پوائنٹس پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 18 ہزار 769 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔