پاکستان سٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے میں مثبت رجحان رہا

Published On 18 January,2025 11:45 am

کراچی: (حمزہ گیلانی) پاکستان سٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے میں مثبت رجحان رہا۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 100 انڈیکس میں 2024 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ ہوا، ہفتے میں ہنڈرڈ انڈیکس 1.79 فیصد اضافے سے 115272 پر بند ہوا، انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 115773 رہی۔

100 انڈیکس کی ہفتہ وار کم ترین سطح 113083 رہی، ایک ہفتے میں 161.42 ارب روپے مالیت کے 2 ارب 78 کروڑ سے زائد شیئرز کا کاروبار ہوا۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 14 ارب بڑھ کر 14244 ارب روپے ہوگئی۔