سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا

Published On 17 January,2025 04:38 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا فائدہ ہوگیا۔

کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا جس کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا۔

ٹریڈنگ کے اختتام پر 1435 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 15 ہزار 272 پوائنٹس پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر 658 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 13 ہزار 836 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔