ٹیکس پورا اکٹھا نہ ہونے میں ہمارا بھی قصور ہے اور آپ کا بھی: چیئرمین ایف بی آر

Published On 17 December,2024 05:15 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے کہا کہ ٹیکس پورا اکٹھا نہ ہونے میں ہمارا بھی قصور ہے اور آپ کا بھی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کا کہنا تھا کہ ٹیکس ریٹس زیادہ ہیں اس سے اتفاق کرتا ہوں، سیلز ٹیکس اور کارپوریٹ سیکٹر کا ریٹ زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ سب ٹھیک تبھی ہوگا جب دینے والے درست ٹیکس ادا کریں گے، پاکستان کی معاشی ترقی میں ٹیکس ٹو جی ڈی بی ریشو 18 فیصد ہونا چاہئے۔

چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ سیلز ٹیکس میں 3100 ارب روپے کا گیپ ہے، انکم ٹیکس میں 2000 ارب روپے کا گیپ ہے۔