روپے کی قدر میں اضافہ، انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا

Published On 13 December,2024 05:49 pm

کراچی: (دنیا نیوز) انٹربینک میں آج ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 11 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 12 پیسے پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 23 پیسے پر بند ہوا تھا۔