کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی عبور کر گیا۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر ہی زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔
ٹریڈنگ کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 1700 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 11 ہزار 759 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔
بعدازاں سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران اچانک شدید مندی دیکھنے میں آئی، جس کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 8 ہزار 792 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا جس کے باعث 100 انڈیکس 916 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 9 ہزار 970 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔
امریکی کرنسی
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ برقرار ہے۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی مزید 8 پیسے سستی ہوئی جس کے ساتھ انٹر بینک میں ڈالر 277.98 روپے سے کم ہو کر 277.90 روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔