کراچی: (دنیا نیوز) انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 2 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 94 پیسے پر بند ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 92 پیسے پر بند ہوا تھا۔