نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 1 روپے 14 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی

Published On 06 December,2024 07:09 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے اکتوبر کے لیے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1 روپے 14 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔

نیپرا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سی پی پی اے جی نے ایف سی اے کی مد میں ایک روپیہ 14 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست جمع کروائی تھی، نیپرا نے اس درخواست پر 26 نومبر 2024ء کو عوامی سماعت کی اور اس پر آج فیصلہ سنایا ہے۔

فیصلے کے مطابق اس کمی کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین پر ہوگا تاہم لائف لائن، پری پیڈ صارف اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز سمیت کے الیکٹرک صارفین پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔