اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ساڑھے 19 پیسے اضافے کی منظوری دے دی۔
نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ 2024-25 کی پہلی سہ ماہی ایڈجسمنٹ کی مد میں کیا گیا، بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر ایک ارب 18 کروڑ کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صارفین سے اضافی رقم کی وصولی دسمبر کے بلوں میں کی جائے گی، اضافے کا اطلاق تمام صارفین ماسوائے لائف لائن اور پری پیڈ کنزیومرز پر ہوگا۔