کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج اتار چڑھاؤ کے بعد منفی زون میں بند ہو گئی۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں 222 پوائنٹس کی کمی ہوئی، جس کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس 85 ہزار 261 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر 30 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 85 ہزار 483 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔