کراچی: (دنیا نیوز) انٹربینک میں آج روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 13 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 63 پیسے پر بند ہوا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 16 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 50 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280 روپے 50 پیسے میں فروخت ہورہا ہے۔