کراچی: (دنیا نیوز) انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید سستا ہوگیا۔
کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 16 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 50 پیسے پر بند ہوا ہے۔
یاد رہے کہ گزشہ روز انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 66 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280 روپے 40 پیسے میں فروخت ہورہا ہے۔