ملک میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 543 میگاواٹ تک پہنچ گیا

Published On 09 June,2024 12:27 pm

اسلام آباد :(دنیا نیوز) ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 5ہزار543میگاواٹ تک پہنچ گیا۔

پاور ڈویژن کے ‍‍‍‍‍ ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب 25 ہزار میگاواٹ ہے جبکہ بجلی کی پیداوار 19 ہزار 457 میگاواٹ ہے، پن بجلی سے 6ہزار890میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے، سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 685 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 7 ہزار885 میگاواٹ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ ونڈ پاور پلانٹس سے782 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے، سولر پاور پلانٹس سے184،بگاس سے 132اورنیوکلیئر پاور پلانٹس سے 2 ہزار 894 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔

واضح رہے بجلی کے شارٹ فال کے باعث ملک بھر میں 6 گھنٹے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ جبکہ لائن لاسز والے علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے  بجلی بند کی جارہی ہے۔