وفاقی وزیر توانائی کی چینی کمپنی کو پاکستان میں سولر مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کی دعوت

Published On 08 June,2024 04:46 pm

شی آن: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کی چین میں دنیا کی سب سے بڑی سولر مینوفیکچرنگ کمپنی کے صدر سے ملاقات ہوئی۔

وفاقی وزیر نے سولر مینوفیکچرنگ کمپنی لونجی گرین انرجی ٹیکنالوجی کے صدر ژن گولی سے ملاقات میں پاکستان کی سولر توانائی کی استعداد پر بریفنگ دی۔

پاور ڈویژن کے اعلامیہ کے مطابق اویس لغاری نے کہا کہ پاکستان تیزی سے انرجی مکس میں قابل تجدید توانائی کا تناسب بڑھا رہا ہے۔

اویس لغاری نے کہا کہ ملاقات کے دوران چینی کمپنی کے صدر نے پاکستان میں شمسی توانائی کے فروغ کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر توانائی نے چینی کمپنی کو پاکستان میں سولر مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کی دعوت دی۔