کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ کم ہوگئے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3ڈالر کمی کیساتھ 2415 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 236 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 48 ہزار 200 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 12 ہزار 791 روپے کی سطح پر آگئی۔