کراچی :(دنیا نیوز) قیمتوں میں اضافے کے بعد ملک بھر میں فی تولہ سونا 600 روپے سستا ہوگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی صرافہ مارکیٹوں میں مسلسل کئی روز سونے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد قیمت میں کمی سے سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 45 ہزار روپے ہو گئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت کم ہو کر 2 لاکھ 10 ہزار 48 روپے ہوگئی، عالمی مارکیٹ میں 6 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 2384 ڈالر کا ہوگیا۔
واضح رہے گزشتہ روز بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 1600 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد سونا 2 لاکھ 45 ہزار 600 روپے فی تولہ ہو گیا جبکہ دس گرام سونے کی قیمت بھی 1371 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 10 ہزار 562 روپے کی سطح پر آگئی، علاوہ ازیں بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 25 ڈالر اضافے کے بعد 2390 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی تھی۔