لاہور: (دنیا نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ عوام لالچ میں آکر عمر بھر کی کمائی ڈبو دیتے ہیں، عوام سوچ سمجھ کر اچھی کمپنیوں میں سرمایہ کاری کریں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ معاشی طور پر استحکام سے ملک ترقی کرے گا، کسانوں کو ان کی محنت کا پورا معاوضہ نہیں ملتا، چھوٹی منڈیوں کے بڑی منڈیوں کے ساتھ لنک ہونے سے کسان کو فائدہ ہو گا۔
سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ ہمارا فوکس عوام کی خدمت ہے، ملک و قوم کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کیلئے تمام سیاسی پارٹیوں کو باہمی اختلافات پس پشت ڈال کر ایک پیج پر ہونا چاہئے۔