اسلام آباد: (دنیا نیوز) نجکاری کمیشن کی جانب سے پی آئی اے کی تنظیم نو میں اہم سنگ میل حاصل کر لیا گیا۔
اعلامیہ کے مطابق حصص یافتگان اور قرض دہندگان نے ایس ای سی پی میں دائر انتظامات کی سکیم کی منظوری دے دی، وفاقی کابینہ نے پی آئی اے سی ایل کی قانونی علیحدگی اور تنظیم نو کی منظوری دی۔
نجکاری کمیشن نے اپنے اعلامیہ میں بتایا کہ ایس ای سی پی میں ایک سکیم آف ارینجمنٹ دائر کی گئی تھی، حصص یافتگان اور قرض دہندگان کی طرف سے سکیم کا منظور شدہ ہونا ضروری تھا۔
اعلامیہ کے مطابق تنظیم نو کا بلیو پرنٹ پی آئی اے سی ایل کے شیئر ہولڈرز کو پیش کیا گیا، بلیو پرنٹ شیئر ہولڈرز نے 99.97 فیصد ووٹوں کے ساتھ کثرت سے منظور کیا۔
پی آئی اے کے قرض دہندگان کی کریڈٹرز میٹنگ میں ری سٹرکچرنگ پلان اور ایس او اے کی توثیق کی گئی۔