کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری کا مثبت رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا فائدہ ہوگیا۔
کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا جس کے باعث پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 620 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ 70 ہزار 909 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 70 ہزار 290 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
سٹاک مارکیٹ میں آج 13 ارب 64 کروڑ 65 لاکھ 73 ہزار 712 روپے مالیت کے 21 کروڑ 46 لاکھ 81 ہزار 75 شیئرز کا لین دین ہوا۔