کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج مسلسل تیسرے روز بھی مندی کا رجحان رہا ۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام منفی زون میں ہوا جس کے باعث پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 43 پوائنٹس کی کمی کیساتھ 70 ہزار 290 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 70 ہزار 333 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
سٹاک مارکیٹ میں آج 11 ارب 46 کروڑ 35 لاکھ 4 ہزار 265 روپے مالیت کے 23 کروڑ 76 لاکھ 94 ہزار 811 شیئرز کا لین دین ہوا۔