کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج مسلسل دوسرے روز بھی مندی کا رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو کروڑوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام منفی زون میں ہوا جس کے باعث پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 150 پوائنٹس کی کمی کیساتھ 70 ہزار 333 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 70 ہزار 483 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
سٹاک مارکیٹ میں آج 10 ارب 76 کروڑ 56 ہزار 691 روپے مالیت کے 22 کروڑ 18 لاکھ 20 ہزار 349 شیئرز کا لین دین ہوا۔