کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج ریکارڈ تیزی کے بعد مندی چھا گئی، سرمایہ کاروں کو کروڑوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ تیزی دیکھی گئی تاہم کاروباری روز کا اختتام منفی زون میں ہوا جس کے باعث پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 60 پوائنٹس کی کمی کیساتھ 70 ہزار 483 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 229 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 70 ہزار 544 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔
سٹاک مارکیٹ میں آج 13 ارب 40 کروڑ 30 لاکھ 41 ہزار 470 روپے مالیت کے 21 کروڑ 98 لاکھ 59 ہزار 414 شیئرز کا لین دین ہوا۔