کراچی: (دنیا نیوز) حکومت نے پی آئی اے کا نیا بورڈ آف ڈائریکٹرز تشکیل دے دیا۔
قومی ایئر لائن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں نجی شعبے کے 5 نئے ڈائریکٹرز شامل ہیں، پانچ ماہ سے نامکمل قومی ایئرلائن کا 11 رکنی بورڈ مکمل ہوگیا، پی آئی اے نے سٹاک ایکسچینج کو خط بھیج کر آگاہ کر دیا، پی آئی اے کے بورڈ میں بیشتر نئے چہرے شامل ہیں۔
جاری کئے گئے مراسلہ کے مطابق بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تقرری تین سال کیلئے کی گئی ہے، ڈاکٹر اقدس افضل، صاحبزادہ رفعت رؤف، حارث چودھری، ندیم کرامت اور طاہرہ رضا پی آئی اے کے بورڈ میں شامل ہیں۔
سیکرٹری ایوی ایشن، فنانس، نجکاری اور پی آئی اے کے سی ای او بورڈ کے رکن کے طور پر شامل ہیں، پی آئی اے کے اہم فیصلوں کے لئے بورڈ کا ہونا لازمی تھا۔
نجکاری کے لئے بورڈ کا مکمل ہونا بھی انتہائی ضروری ہے، دو پرانے بورڈ ارکان اسلم خان اور زاہد ابراہیم کو پی آئی اے کے بورڈ میں برقرار رکھا گیا ہے۔