زرمبادلہ کے ذخائر میں 23 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ

Published On 21 March,2024 05:36 pm

کراچی: (دنیا نیوز) زرمبادلہ کے ذخائر میں 23 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

سٹیٹ بینک نے زرمبادلہ سے متعلق ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کردیے جن کے مطابق گزشتہ ہفتے میں زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 23 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 13 ارب 39 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

اعداد وشمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے ذخائر میں 10 کروڑ 5 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث سٹیٹ بینک کے ذخائر 8 ارب 10 کروڑ ڈالر ہوگئے۔