زرمبادلہ کے ذخائرمیں 5 کروڑ40 لاکھ ڈالر کی کمی

Published On 07 March,2024 09:17 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 5 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی اور مجموعی سطح پر 13 ارب 2 کروڑ ڈالر پر آگئی ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری زرمبادلہ کے ذخائر کی ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا کہ یکم مارچ کو کاروباری ہفتے کے اختتام پر زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 5 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

مرکزی بینک کے مطابق سرکاری ذخائر 7 ارب 89 کروڑ 58 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں جبکہ زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 13 ارب 2 کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں۔

سٹیٹ بینک نے بتایا کہ اس وقت کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 12 کروڑ 43 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔