کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج مندی کا رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو کروڑوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔
پاکستان سٹاک ایکچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کا اختتام منفی زون میں ہوا جس کے باعث 100 انڈیکس 86 پوائنٹس کی کمی کیساتھ 63 ہزار 219 پوائنٹس پر بند ہوا ہے۔
یاد رہے کہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 693 پوائنٹس کے اضافے سے 63 ہزار 306 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
سٹاک مارکیٹ میں آج 9 ارب 20 کروڑ ایک لاکھ 13 ہزار 815 روپے مالیت کے 23 کروڑ 10 لاکھ 41 ہزار 416 شیئرز کا لین دین ہوا۔