کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج مسلسل پانچویں روز بھی کاروبار کا مثبت رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا فائدہ ہوگیا۔
کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز پاکستان سٹاک ایکسچینج مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا جس کے باعث سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 901 پوائنٹس اضافے کیساتھ 62 ہزار 815 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیسک 355پوائنٹس اضافے کیساتھ 61ہزار 914 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
سٹاک مارکیٹ میں آج 10 ارب 66 کروڑ 37 لاکھ 4 ہزار 987 روپے مالیت کے 19 کروڑ 66 لاکھ 97 ہزار 545 شیئرز کا لین دین ہوا۔