خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل طلب

Published On 01 February,2024 10:53 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو ہوگا، اجلاس میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر بھی شرکت کریں گے، ایپکس کمیٹی 24 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ایف بی آر کی تنظیم نو اور کارکردگی میں بہتری بھی ایجنڈے کا حصہ ہے، وزارت قانون یو اے ای اور کویت کے ساتھ ایم او یوز پر پیشرفت سے آگاہ کرے گی۔