اسلام آباد: (دنیا نیوز) نگران حکومت نے ملکی برآمدات کو بڑھانے کے لئے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ایکسپورٹ ایڈوائزری کونسلز تشکیل دے دیں۔
نگران حکومت کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز ایکسپورٹ ایڈوائزری کونسلز کے سربراہ مقرر، مصدق ذوالقرنین، فواد انور، شاہد صورتی ٹیکسٹائل ایڈوائزری کونسل کے رکن مقرر کر دیئے گئے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق میاں احسن، یعقوب احمد، عامر فیاض، شاہدعبداللہ بھی رکن مقرر، شہزاد ملک، وحید احمد، خلیل ستار نان ٹیکسٹائل ایڈوائزری کونسل کے رکن ہوں گے، ذوالفقار ملک، سلمان حنیف، عدنان ہیرانی اور زبیر طفیل ایڈوائزری کونسل کے رکن مقرر کئے گئے۔
جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹری تجارت، خزانہ، چیئرمین ایف بی آر ایڈوائزری کونسل کے رکن ہوں گے، چیف سیکرٹریز ایڈوائزری کونسل کے رکن ہوں گے۔