اسلام آباد: (دنیا نیوز) نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر سے نیدرلینڈز کی سفیر نے ملاقات کی، ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب بڑھانے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق نیدرلینڈز کی سفیر نے آئی ایم ایف سے سٹاف سطح معاہدہ ہونے اور پاکستان کی مجموعی معاشی صورتحال میں بہتری پر مبارکباد دی، نگران وزیر خزانہ نے مختلف شعبوں میں کی جانے والی اصلاحات پر روشنی ڈالی۔
ڈاکٹر شمشاد اختر نے ڈچ فیلو شپ پروگرام کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا، ماضی میں فیلوشپ پروگرام پاکستانی طلبہ کیلئے فلیگ شپ پروگراموں میں سے ایک تھا، مختلف شعبوں میں خواتین کی محنت کی شراکت کو بھی نیدرلینڈز کی سفیر نے سراہا۔
نگران وزیر خزانہ اور نیدر لینڈز کی سفیر کے درمیان ملاقات میں نیدرلینڈز میں آئندہ انتخابات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔