پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی

Published On 27 October,2023 06:20 pm

کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 20 ڈالر اضافے کیساتھ 1987 ڈالر ہوگئی تاہم پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 50 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 42 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 11 ہزار 300 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 81 ہزار 156 روپے ہوگئی۔