عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی

Published On 25 October,2023 07:18 pm

کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ کم ہوگئے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 20 ڈالر کم ہوکر 970 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 750 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 643 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 8 ہزار 450 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 78 ہزار 712 روپے ہوگئی۔