پنجاب میں کرشنگ سیزن 28 اکتوبر سے شروع ہوگا

Published On 20 September,2023 02:35 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب میں کرشنگ سیزن کا آغاز 28 اکتوبر سے ہوگا، اکتوبر میں کرشنگ شروع نہ ہوئی تو چینی کی قیمت بڑھ سکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے شوگر ملوں کو کرشنگ کے آغاز کے حوالے سے ہدایات جاری کر دی ہیں، شوگر ملوں نے حکومتی ہدایات پر عمل کی بجائے 28 نومبر تک کا وقت مانگ لیا ہے۔

حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اس بار ملز مالکان کا کارٹل کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا، اگر بروقت اکتوبر میں کرشنگ شروع ہوئی تو چینی کی قیمت 140 روپے سے نیچے آجائے گی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ماضی میں ہمیشہ حکومت نے شوگر مالکان کا ہی ساتھ دیا، صارفین کا ہر سال استحصال ہوتا رہا ہے، اس سال کرشنگ سیز کو 28 اکتوبر سے آگے نہیں جانے دیا جائے گا۔