کوٹ چھٹہ: (دنیا نیوز) سپیشل برانچ کی نشاندہی پر اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ چوہدری زاہد اقبال نے گوداموں پر چھاپے مار کر ذخیرہ کی گئی چینی کی سیکڑوں بوریاں برآمد کر لیں۔
اسسٹنٹ کمشنر نے چینی ذخیرہ کرنے والے ڈیلروں رانا لقمان، رانا حمید، سجاد لشاری اور سجاد تھہیم وغیرہ کے گوداموں پر چھاپے مارے، کارروائی کے دوران ذخیرہ کی گئی 4500 بوری چینی برآمد کر لی گئی۔
چوہدری زاہد اقبال نے ذخیرہ اندوزی کرنے والوں پر جرمانہ عائد کر کے گودام سیل کر دیئے، انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی کرنے والے رعایت کے مستحق نہیں، ان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔