اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیپرا نے کے الیکٹرک کے اپریل کیلئے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 5 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ کے الیکٹرک نے 49 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، اس سے قبل مارچ کا ایف سی اے صارفین سے 3 روپے 93 پیسے فی یونٹ اضافے کے ساتھ چارج کیا گیا تھا جو کہ صرف 1 ماہ کیلئے تھا لہٰذا اپریل کا ایف سی اے مارچ کی نسبت 3 روپے 98 پیسے فی یونٹ کم چارج کیا جائے گا۔
نیپرا کے مطابق اس کمی کا اطلاق صرف ایک ماہ کیلئے ہوگا، لائف لائن صارفین، 300 یونٹس تک گھریلو صارفین، زرعی صارفین اور الیکٹرک وہیکل چار جنگ سٹیشنز پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔