واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی قرضوں کی حد مقرر کرنے کے تنازع پر مذاکرات میں ڈیڈ لاک برقرار ہے جس سے امریکہ کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ مزید بڑھ گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن اور ہاؤس سپیکر کیون میکارتھی کی ملاقات بے نتیجہ رہی، دونوں فریق حکومت کے قرضہ لینے کی حد بڑھانے کے حوالے سے معاملات طے کرنے میں ناکام رہے۔
ملاقات میں ہاؤس سپیکر میکارتھی نے حکومت پر وفاقی بجٹ میں اخراجات میں کٹوتی کرنے پر زور دیا، کیون میکارتھی کا کہنا تھا کہ ابھی معاملے پر مزید بات چیت کی ضرورت ہے۔